(ایجنسیز)
انقرہ…ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے اپنی کابینہ کے 10وزرا تبدیل کر دیے ہیں ، جن میں ایک نائب وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے ترکی کے 3وزیر اپنے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد
مستعفی ہوگئے تھے۔ وزیراعظم اور 2مستعفی وزرا نے کرپشن کے الزامات کو حکومت اور عوام کے خلاف سازش قرار دیا۔ الزامات سامنے آنے کے بعد استنبول میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔